ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے آج اپنے ایک بیان میں میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی نئی لہر کے بارے میں موصولہ رپورٹوں کو تشویشناک قرار دیا –یانگون میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی آشوک نیگام نے کہا کہ راکان ریاست میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی تازہ لہرمیں کئی افراد کے جاں بحق اور بےگھر ہونے کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں–ادھر فسادات کی تازہ لہر کے پیش نظر میانمار کی حکومت نے شمال مغربی ریاست راکان کے دو شہروں میں کرفیو نافذ کردیا ہے –دوسری جانب بنگلہ دیش کی حکومت نے میانمار کے مسلم پناہ گزینوں کی اس ملک کی طرف روانگی کے اطلاعات کے پیش نظر سرحدی دریا میں سیکوریٹی فورسز کی گشت میں اضافہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی پناہ گزین کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دے گی -...../169
25 اکتوبر 2012 - 20:30
News ID: 359816
اقوام متحدہ نے میانمار کے مسلمانوں کے خلاف تشدد کے تازہ واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے –